٢٨٤٢٦ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد قال: كان عبيدة عريف قومه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ اپنی قوم کے نگران تھے۔
٢٨٤٢٧ - حدثنا الفضل (عن) (١) قرة قال: كان أبو السوار عريفًا في زمن الحجاج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرۃ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو السوار حجاج کے زمانے میں نگران مقرر تھے۔
٢٨٤٢٨ - حدثنا غسان (بن) (١) مضر عن سعيد بن (يزيد) (٢) عن أبي نضرة عن جابر قال: لما ولي عمر الخلافة فرض الفرائض، ودون الدواين، وعرف العرفاء، قال جابر: فعرفني على أصحابي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب کو خلافت ملی تو آپ نے حصے مقرر فرمائے اور دیوان مدون کروائے اور نگران مقرر کیے۔ حضرت جابر نے فرمایا : کہ آپ نے مجھے میرے ساتھیوں پر نگران مقرر کیا۔
٢٨٤٢٩ - حدثنا الفضل (١) قال: حدثنا يونس (بن) (٢) أبي إسحاق قال: رأيت (سعيد) (٣) بن (وهب) (٤) وكان عريف قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن وھب کو دیکھا کہ وہ اپنی قوم کے نگران تھے۔
٢٨٤٣٠ - حدثنا مرحوم (بن) (١) (عبد العزيز) (٢) عن أبيه كان أبو السوار عريف بني عدي. [تم كتاب الأدب] (٣)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز فرماتے ہیں کہ حضرت ابو السوار قبیلہ بنو عدی کے نگران تھے۔