باب: نگران بننے کی کراہت کا بیان

ما قالوا: في كراهية العرافة

٢٨٤١٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب العبدي عن رجل من بني تميم عن أبيه عن جده أو جد أبيه قال: قلت: يا رسول اللَّه إن أبي يقرئك السلام، قال: "عليك وعلى أبيك السلام"، قلت: يا رسول اللَّه! إن قومي يريدون أن يعرفوني، قال: "لا بد من عريف والعريف في النار" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب عبدی فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو تمیم کے ایک شخص اپنے والد سے، وہ اپنے دادا یا اپنے والد کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرے والد آپ کو سلام کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تجھ پر اور تیرے والد پر بھی سلام ہو۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میری قوم چاہتی ہے کہ وہ مجھے نگران مقرر کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نگران لازمی ہے۔ اور نگران جہنم میں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28419
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مجهول
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: غالب في حديثه بعض النكرة و الضعف على أحاديثه بين . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام الرجل التميمي . »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10133، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2934، 5231، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13172، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27351، 28424، ترقيم محمد عوامة: 27249»
٢٨٤٢٠ - حدثنا وكيع عن (١) (شعبة) (٢) عن رجل لم يكن (يسميه) (٣) سمع ⦗٥٣٧⦘ أنسًا يقول: ويل للعرفاء والنقباء، ويل للأمناء، ود أحدهم يوم القيامة لو كان معلقًا بالثريا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا۔ اس نے حضرت انس کو یوں فرماتے ہوئے سنا : نگرانوں اور منتظمین کے لیے ہلاکت ہے، امانت داروں کے لیے ہلاکت ہے، اور قیامت کے دن ان میں سے کوئی آرزو کرے گا کہ کاش وہ ثریا ستارے سے لٹکا ہوا ہوتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28420
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27250»
٢٨٤٢١ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن عبد اللَّه بن شقيق عن حبيب بن (حيدة) (١) قال: لأن (أقطع) (٢) أحب إلي (من) (٣) أن (أكون) (٤) عريفًا على عشرةٍ سنةً.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب بن حیدہ نے ارشاد فرمایا : مجھے ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے یہ زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ مجھے دس آدمیوں پر ایک سال کے لیے نگران مقرر کردیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28421
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27251»
٢٨٤٢٢ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم قال: أخبرني عبد اللَّه بن عثمان رجل (من) (١) بني سلول أنه دعاه قومه ليعرفوه، واختاروه لذلك، فأبى وامتنع، فذهب إلى عبد اللَّه بن عمرو فشاوره واستأمره فقال: لا تعرَفنَّ عليهم، (فجاؤوه) (٢) (بالغدوة) (٣) فلم يزالوا حتى ألزموها إياه، فذهب إلى عبد اللَّه بن عمرو فأخبره أنه قد أُكره فقال: أولها شفعة وأوسطها خيانة وآخرها عذاب النار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عثمان جو قبیلہ بنو سلول کے آدمی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میری قوم نے مجھے بلایا تاکہ وہ مجھے نگران مقرر کریں اور اس عہدے کے لیے منتخب کریں۔ آپ نے انکار کردیا اور اس کو چھوڑ دیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پا س گئے آپ نے ان سے مشورہ کیا اور ان کی رائے مانگی۔ انہوں نے فرمایا : تم ہرگز ان پر نگران مت بننا، وہ لوگ اگلی صبح پھر آپ کے پاس آگئے اور مسلسل اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے آپ کو اس کے لیے مقرر کردیا۔ آپ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں بتلایا کہ مجھے مجبور کردیا گیا۔ اس پر انہوں نے فرمایا : اس کی ابتدا تو سفارش ہے اور اس کا درمیان خیانت ہے اور ا س کی انتہاء جہنم کا عذاب ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28422
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27252»
٢٨٤٢٣ - حدثنا ابن علية عن غالب قال: إنا لجلوس إذ (دخل رجل) (١) فقال: حدثني أبي عن جدي أن النبي ﷺ قال: "من ابتدأ قومًا بسلام فضلهم بعشر ⦗٥٣٨⦘ حسنات"، وقال: بعثني أبي إلى رسول اللَّه ﷺ وقال: ائته فأقرئه السلام وقل له: هو يطلب إليك أن تجعل له العرافة من بعده قال: "العرافة حق، العرافة حق، ولا بد من عرفاء، ولكن العريف بمنزلة قبيحة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی داخل ہوا اور کہا کہ میرے والد نے مجھے میرے دادا سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص لوگوں سے سلام میں پہل کرے تو وہ ان سے دس نیکیوں میں بڑھ جائے گا۔ راوی کہتے ہیں : میرے والد نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س بھیجا اور فرمایا : کہ جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے بعد نگرانی اس کے لیے مقرر فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگران بنانا ضروری ہے، لیکن نگران برے مرتبہ میں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28423
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مجهول
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: غالب في حديثه بعض النكرة و الضعف على أحاديثه بين . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام رواته . »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10133، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2934، 5231، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13172، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23574، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27351، 28420، ترقيم محمد عوامة: 27253»
٢٨٤٢٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (قرة عن) (١) حميد بن هلال قال: قال أبو السوار: واللَّه لوددت أن حدقتي في حجري مكان العرافة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو السوار نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! میں پسند کرتا ہوں کہ میری آنکھ کی پتلی میری گود میں ہو نگران بننے کے بجائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28424
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27254»
٢٨٤٢٥ - حدثنا الفضل قال: حدثنا سلام بن مسكين عن محمد بن واسع عن (المهري) (١) عن أبي هريرة قال: قال لي: يا (مهري) (٢) لا تكن جابيًا ولا عريفًا ولا شرطيًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہری فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھے ارشاد فرمایا : اے مہری ! تم مت بنو خراج وصول کرنے والا ، نہ ہی نگران اور نہ ہی سپاہی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28425
تخریج حدیث «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2165، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20668، ترقيم محمد عوامة: 27255»