مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28423
باب: نگران بننے کی کراہت کا بیان
ما قالوا: في كراهية العرافة
٢٨٤٢٣ - حدثنا ابن علية عن غالب قال: إنا لجلوس إذ (دخل رجل) (١) فقال: حدثني أبي عن جدي أن النبي ﷺ قال: "من ابتدأ قومًا بسلام فضلهم بعشر ⦗٥٣٨⦘ حسنات"، وقال: بعثني أبي إلى رسول اللَّه ﷺ وقال: ائته فأقرئه السلام وقل له: هو يطلب إليك أن تجعل له العرافة من بعده قال: "العرافة حق، العرافة حق، ولا بد من عرفاء، ولكن العريف بمنزلة قبيحة" (٢).حضرت غالب فرماتے ہیں کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی داخل ہوا اور کہا کہ میرے والد نے مجھے میرے دادا سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص لوگوں سے سلام میں پہل کرے تو وہ ان سے دس نیکیوں میں بڑھ جائے گا۔ راوی کہتے ہیں : میرے والد نے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س بھیجا اور فرمایا : کہ جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے بعد نگرانی اس کے لیے مقرر فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگرانی و انتظام برحق ہے۔ نگران بنانا ضروری ہے، لیکن نگران برے مرتبہ میں ہوگا۔