٢٨٣٩٨ - حدثنا ابن عيينة عن سالم عن زرعة بن مسلم (بن) (١) جرهد عن جده أن النبي ﷺ أبصره في المسجد وعليه بردة قد انكشف فخذه فقال: "إن ⦗٥٣٢⦘ الفخذ (عورة) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جرہد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں ان کو دیکھا اس حال میں کہ ان پر چاد ر تھی اور ان کی ران کھلی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک ران ستر کا حصہ ہے۔
٢٨٣٩٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا بن صالح عن منصور قال: قال عمر: فخذ الرجل من العورة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی کی ران ستر کا حصہ ہے۔
٢٨٤٠٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يقول: الفخذ من العورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم فرمایا کرتے تھے : ران ستر کا حصہ ہے۔
٢٨٤٠١ - حدثنا معتمر بن (سليمان) (١) عن ليث عن مجاهد قال: خروج الفخذ في المسجد من العورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضر ت مجاہد نے ارشاد فرمایا : مسجد میں ران کا کھلنا ستر کا حصہ ہے۔
٢٨٤٠٢ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي يحيى عن مجاهد عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: "الفخذ من العورة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ران ستر کا حصہ ہے۔