٢٨١٥٩ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه عن مغراء العبدي عن شريح أنه سمع صوت دف فقال: إن الملائكة لا يدخلون بيتًا فيه دف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغراء عبدی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے دف کی آواز سنی تو فرمایا : بیشک ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔
٢٨١٦٠ - حدثنا يحيى بن سعيد وابن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم قال: قال لي خيثمة: أما سمعت سويدًا يقول: لا تدخل الملائكة بيتًا فيه دف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ نے مجھ سے فرمایا : کیا تم نے حضرت سوید کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ : ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو ؟ !
٢٨١٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان أصحاب عبد اللَّه يستقبلون الجواري في الأزقة معهن الدفوف فيشقونها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب گلیوں میں ان بچیوں کے پاس آتے تھے جن کے پاس دف ہوتی تھی اور یہ اس کو توڑ دیتے تھے۔