حدیث نمبر: 28048
٢٨٠٤٨ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم عن علي بن (عمارة) (١) قال: جاء أبو أيوب فأراد أن يبيت على سطح لنا (أجلح) (٢)، قال: كدت أن أبيت الليلة لا ذمة لي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب آئے اور انہوں نے ارادہ کیا کہ وہ ہماری بغیر دیوار کی چھت پر رات گزاریں ، فرمایا کہ قریب ہے کہ میں رات گزاروں اس حال میں کہ میری کوئی ذمہ داری نہیں۔
حدیث نمبر: 28049
٢٨٠٤٩ - حدثنا مروان عن (العلاء) (١) بن عبد الرحمن قال: سألت مجاهدًا عن الرجل ينام فوق السطح ليس عليه حائط فقال: مجاهد إنما قيل ذاك لمن سقط (فمات) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا اس شخص کے بارے میں جو بغیر دیوار والی چھت پر سو جائے ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا : یہ تو اس شخص کو کہا جاتا ہے جو گرتا ہے تو مرجاتا ہے۔