٢٧٩٩٠ - حدثنا حفص بن غياث عن الوليد بن ثعلبة الطائي عن الضحاك أنه كان يكره أن يكتب الحديث في الكراريس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن ثعلبہ طائی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
٢٧٩٩١ - حدثنا وكيع عن الوليد بن ثعلبة عن عبد اللَّه مؤذن الضحاك عن الضحاك قال: لا تتخذوا للحديث كراريس ككراريس (المصحف) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ جو حضرت ضحاک کے مؤذن ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : کہ تم حدیث کے لیے مصحف کی کاپیوں کی طرح کاپیاں مت بناؤ۔
٢٧٩٩٢ - حدثنا وكيع عن الحسن عن ليث عن مجاهد أنه كره الكراريس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھا۔
٢٧٩٩٣ - حدثنا وكيع عن أبي عوانة عن سليمان بن أبي العتيك عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كرهها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے کاپیوں میں حدیث لکھنے کو مکروہ سمجھا۔