کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے : کہ حدیث بیان نہ کی جائے مگر اس شخص کو جو اس کا طالب ہو
٢٧٢٨٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن (عبد اللَّه) (١) قال: لا تنشر بزك إلا عند من (يبغيه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم اپنے خزانے کو مت پھیلایا کرو مگر اس شخص کے سامنے جو اس کو تلاش کرے۔
٢٧٢٨٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن (الأعمش عن مسلم عن مسروق) (١) قال: لا تنشر بزك إلا عند من يريده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا؛ تو اپنے علم کے خزانے کو مت پھیلا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔
٢٧٢٨٦ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: (لا) (١) تحدث بالحديث إلا من يعرفه، فإن من لا يعرفه يضره ولا ينفعه.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا : تو حدیث بیان مت کر مگر اس شخص کو جو اس کے مرتبہ کو پہچانتا ہو، پس بیشک جو اس کے مرتبہ کو نہیں پہچانتا یہ بات اس کو نقصان پہنچائے گی اس کو نفع نہیں پہنچائے گی۔
٢٧٢٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمار (الدهني) (١) عن سعيد بن جبير قال: لا أنشر بزي عند من لا يريده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار الدھنی فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا : میں اپنا خزانہ نہیں پھیلاتا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔
٢٧٢٨٨ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عبيد (بن) (١) الحسن عن ابن معقل عن ابن مسعود قال: لا تنشر سلعتك إلا عند من يريدها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا : تو اپنے سامان کو مت پھیلا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔