حدیث نمبر: 27098
٢٧٠٩٨ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام عن أبيه قال: كان الزبير شديدًا على النساء، وكان يكسر عليهن عيدان (المشاجب) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر عورتوں پر بہت سخت تھے ، اور ان پر کپڑے سکھانے والی لکڑیاں توڑتے تھے۔
حدیث نمبر: 27099
٢٧٠٩٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: كان عمر يضرب النساء والخدم (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عورتوں اور خادموں کو مارا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 27100
٢٧١٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: لا تضرب خادمك واضرب امرأتك وولدك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تم اپنے خادم کو مت مارو ، اپنی بیوی اور بچوں کو مار لیا کرو۔
حدیث نمبر: 27101
٢٧١٠١ - حدثنا عبدة عن يحيى (بن) (١) سعيد عن القاسم أن رجالًا نهوا عن ضرب النساء، وقيل: لن (يضرب) (٢) (خياركم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے ارشاد فرمایا : بیشک آدمیوں کو عورتوں کے مارنے سے منع کیا گیا اور کہا گیا : تمہارے بہترین لوگ ہرگز نہیں مارتے، حضرت قاسم نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے بہترین تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں مارتے تھے۔
حدیث نمبر: 27102
٢٧١٠٢ - قال القاسم: وكان رسول اللَّه ﷺ (خيرهم) (١) كان لا يضرب (٢).
حدیث نمبر: 27103
٢٧١٠٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: ما ضرب رسول اللَّه ﷺ خادمًا (١) ولا امرأة، ولا ضرب شيئًا بيده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ کبھی کسی خادم کو مارا اور نہ ہی کسی عورت کو، اور اپنے ہاتھ سے بھی نہیں مارا۔
حدیث نمبر: 27104
٢٧١٠٤ - حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لا تضربن) (١) ظعينتك ⦗١٧١⦘ (ضربك) (٢) أمتك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لقیط بن صبرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ہرگز اپنی بیویوں کو اپنی باندیوں کی طرح مت مارو۔
حدیث نمبر: 27105
٢٧١٠٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن ميمون بن أبي شبيب قال: قال عمار: من ضرب عبده ظالمًا أقيد منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے اپنے غلام کو ظلماً مارا تو اس وجہ سے اس کو بیڑیاں پہنائی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 27106
٢٧١٠٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن هشام عن أبيه عن عبد اللَّه بن زمعة قال: خطب النبي ﵇ (١) ثم ذكر النساء فوعظهم فيهن فقال: "إلام يجلد أحدكم امرأته جلد الأمة؟ (ولعله) (٢) أن (يضاجعها) (٣) (من) (٤) آخر يومه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن زمعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا پھر عورتوں کا ذکر فرمایا اور ان کے بارے میں وعظ و نصیحت فرمائی، اور فرمایا : ہوسکتا ہے کہ تم میں سے کوئی ایک اپنی بیوی کو باندیوں کی طرح مارے اور پھر شاید دن کے آخری حصہ میں ا س سے ہمبستری کرے۔