حدیث نمبر: 25627
٢٥٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) محمد بن يزيد [عن النعمان بن المنذر عن مكحول أنه كان يكره المرى الذي يجعل فيه الخمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن منذر، جناب حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسی چٹنی کو ناپسند سمجھتے تھے، جس میں شراب ڈالی گئی ہو۔
حدیث نمبر: 25628
٢٥٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١)] (٢) عن داود (ابن) (٣) عمرو عن مكحول عن أبي الدرداء في المرى يجعل فيه الخمر قال: لا بأس (به) (٤) ذبحه الشمس والملح (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول ، حضرت ابو الدرداء سے ایسی چٹنی کے بارے میں جس میں شراب ڈالی گئی ہو روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کو دھوپ اور نمک نے بےاثر کردیا ہے۔