٢٥٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم أنه كان ينبذ له الطلاء، ويجعل فيه دُرْدِي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش، ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے طلاء کی نبیذ بنائی جاتی تھی اور اس میں تلچھٹ ڈال دی جاتی تھی۔
٢٥٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان (عن) (١) أبي سنان عن ثابت عن الضحاك أنه كان ينبذ البختج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت، جناب ضحاک کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ پختہ عصیر کی نبیذ بنایا کرتے تھے۔
٢٥٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن عبد اللَّه بن جابر عن مجاهد في نبيذ البختج قال: كان نائما (فأنبهته) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جابر ، حضرت مجاہد سے پختہ عصیر کی نبیذ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : یہ خوابیدہ تھی تم نے اس کو بیدار کیا ہے۔
٢٥٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس بنبيذ البختج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ ، ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا، پختہ عصیر کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
٢٥٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبى حجير قال: سقانا الضحاك نبيذ البختج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حجیر سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ہمیں پختہ عصیر کی نبیذ پلائی تھی۔