حدیث نمبر: 24232
٢٤٢٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن الحسن قال: لا شفعة إلا (في) (٢) تربة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ صرف زمین میں شفعہ ہے۔
حدیث نمبر: 24233
٢٤٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر عن شريح قال: لا شفعة إلا في (جريب) (١) أو عقار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جریب (زمین کی خاص مقدار) اور زمین میں شفعہ ہے۔
حدیث نمبر: 24234
٢٤٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (عبيدة) (١) عن إبراهيم أنه كان يقول ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 24235
٢٤٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن ابن أبي مليكة قال: قضى رسول اللَّه ﷺ بالشفعة في كل شيء: الأرض والدار والجارية والخادم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر چیز کے لئے شفعہ کا فیصلہ فرمایا ہے، جن میں زمین، گھر ، باندی اور غلام بھی شامل ہیں۔ حضرت عطاء نے فرمایا : زمین اور گھر میں شفعہ ہے۔ حضرت ابن ابی ملیکہ نے فرمایا : تم مجھے سن رہے کہ میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فرمایا پھر بھی تم یہ بات کہہ رہے ہو۔
حدیث نمبر: 24236
٢٤٢٣٦ - قال: فقال عطاء: إنما الشفعة في الأرض والدار، قال: فقال (١) ابن أبي مليكة: تسمعني -لا أم لك- أقول: قال رسول اللَّه ﷺ ثم تقول: مثل هذا؟.