کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر دو گھروں کا ایک ہی راستہ ہو تو اس میں بھی شفعہ نہیں ہے
٢٤٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: إذا كان بين الدارين طريق فلا شفعة (بينهما) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دو گھروں کے درمیان ایک ہی راستہ ہو تو ان میں شفعہ نہیں ہے۔
٢٤٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عبيدة قال: سمعت إبراهيم يقول: إذا كان بينهما طريق (فاصل) (١) فلا شفعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر دونوں گھروں کے درمیان جدا راستہ ہو تو پھر حق شفعہ نہیں ہے۔
٢٤٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الشفعة فقال (١): إذا كانت الدار إلى جنب الدار ليس بينهما طريق (ففيها) (٢) شفعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے شفعہ کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ فرمایا : اگر دو گھروں کے درمیان راستہ نہ ہو تو ان میں حق شفعہ حاصل ہے۔