٢٣٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره السلم في (اللحم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ گوشت میں بیع سلم کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
٢٣٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: لا بأس بالسلم في الرؤوس إذا (أراه) (١) قدرًا معلومًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب سریوں کی مقدار معلوم ہو تو بیع سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
٢٣٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن (أبي) (١) عمرو عن قيس (بن) (٢) سعد عن طاوس أنه كره اللحم بالقديد نسيئة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس گوشت کی ادھار بیع اس گوشت کے ساتھ ( جس کو نمک لگا کر دھوپ میں خشک کیا گیا ہو ) ناپسند سمجھتے تھے۔
٢٣٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنه كان لا يرى بأسا بالسلم في (اللحم) (١) إذا كان له حد يعلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گوشت کی بیع سلم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ اس کی مقدار ( حد) معلوم ہو ۔