٢٢٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن الحسن وابن سيرين، قال: صار قولهما إلى أن التولية بيع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تولیہ بھی بیع ہے۔ تولیہ کہتے ہیں کہ جتنے کی خریدی ہے اتنے میں ہی بغیر منافع حاصل کئے آگے فروخت کردینا۔
٢٢٦٣٢ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: التولية بيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں تولیہ بھی بیع ہے۔
٢٢٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: التولية بيع، ولا تولي حتى تقبض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تولیہ بھی بیع ہی ہے، قبضہ کئے بغیر پیٹھ نہیں پھیرے گا۔
٢٢٦٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وأبو أسامة عن (فطر) (١) عن الحكم قال: التولية بيع] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ تولیہ بیع ہے۔
٢٢٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان لا يرى بالتولية بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ بیع تولیہ کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
٢٢٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أبي قيس عن ابن سيرين قال: التولية بيع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں تولیہ بیع ہے۔
٢٢٦٣٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن معمر عن الزهري قال: التولية بيع] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں تولیہ بیع ہے۔
٢٢٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (إدريس) (١) عن هشام عن محمد قال: (التولية بيع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں تولیہ بھی بیع ہے۔