کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ایک آدمی کوئی باندی خریدے اور اس باندی سے اس کی اولاد بھی ہو اور پھر کوئی آدمی اس بات پر گواہی قائم کردے کہ یہ باندی اس کی ہے تو کیا حکم ہے؟
٢١٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف عن عامر (١) عن علي في رجل اشترى جارية فولدت منه أولادا ثم أقام الرجل البينة أنها له، قال: ترد عليه ويقوم عليه ولدها فيغرم الذي باعه (بما) (٢) عز وهان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کوئی باندی خریدے اور اس باندی سے اس کی اولاد بھی ہو اور پھر کوئی آدمی اس بات پر گواہی قائم کردے کہ یہ باندی اس کی ہے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ باندی اس کو واپس کی جائے گی، باندی کے بچے کی قیمت لگائی جائے گی اور باندی کو بیچنے والے سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
٢١٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في رجل وجد أمته عند رجل اشتراها وقد ولدت منه، قال: (يأخذها) (١) ويأخذ قيمة الولد من أبيهم ويهضم (عنه) (٢) من القيمة (شيئًا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی باندی کو کسی آدمی کے پاس دیکھا کہ اس آدمی نے اس کی باندی کو خریدا اور اس سے اس آدمی کی اولاد ہوئی تو وہ باندی کو لے لے گا اور اولاد کے باپ سے اولاد کی قیمت لے گا۔
٢١٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن الشعبي قال: قال ⦗٣٩٢⦘ أبو ميسرة: مكان كل وصيفٍ (١) وصيفُ، فريضةً (قد حلبا) (٢) وصرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرہ فرماتے ہیں کہ ہر خادم کے بدلے ایک خادم ہے۔
٢١٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم (١) عن يونس عن [الحسن قال: مكان كل وصيف وصيفٌ.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ہر خادم کے بدلے ایک خادم ہے۔
٢١٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن] (١) محمد بن سالم عن الشعبي قال: قلت له: متى يُقوّم الولد؟ قال: يوم ولدوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ لڑکے کی قیمت کب سے لگائی جائے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ جس دن وہ پیدا ہوا۔