٢١٤٧٠ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن حكيم بن (رزيق) (١) (عن أبيه) (٢) عن سعيد بن المسيب في البر (بالدقيق) (٣) قال: هو ربا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ گندم کو آٹے کے بدلے لینا سود ہے۔
٢١٤٧١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان (يكره) (١) السويق بالحنطة و (أشباهه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ستو کی بیع گندم وغیرہ کے بدلے مکروہ قرار دیتے تھے۔
٢١٤٧٢ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا بأس بالحنطة (١) (بالدقيق، والحنطة بالسويق، والدقيق بالحنطة، والخبز بالحنطة) (٢)، والفلس بالفلسين يدا بيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ گندم کی بیع آٹے کے بدلے ، گندم کی بیع ستو کے بدلے، آٹے کی بیع گندم کے بدلے، روٹی کی بیع گندم کے بدلے اور ایک سکے کی بیع دو سکوں کے ذریعے کرنے میں اگر دست بدست ہوں تو کوئی حرج نہیں۔
٢١٤٧٣ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سئل محمد عن (الخبز) (١) بالبر، قال: الخبز (من البر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ محمد سے گندم کے بدلے روٹی کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ روٹی گندم سے ہی بنتی ہے۔
٢١٤٧٤ - حدثنا ابن أبي زائدة عن شعبة قال: سألت الحكم وحماد (ا) (١) عن حنطة بدقيق (فكرهاه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے گندم کے بارے میں آٹے کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایسے ناپسند قرار دیا۔
٢١٤٧٥ - حدثنا ابن أبي زائدة عن أشدث عن الحكم قال: كان (يكره) (١) الحنطة بالسويق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم گندم کے بدلے ستو کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
٢١٤٧٦ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن مطرف عن عامر قال: سئل عن السويق بالحنطة، قال: (فقال) (٢): إن لم يكن ربا (فريبة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے گندم کے بدلے ستو کی بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر اس میں سود نہ ہو تو سود کا ہی شائبہ تو ہے۔
٢١٤٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن (قفيز) (١) حنطة (بقفيزي) (٢) دقيق (فكرهاه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دو قفیز آٹے کے بدلے ایک قفیز گندم کی بیع کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
٢١٤٧٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن (عمرو) (١) عن الحسن أنه كرهه إلا وزنا بوزن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔
٢١٤٧٩ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه كرهه إلا وزنا (بوزن) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔
٢١٤٨٠ - حدثنا [أبو بكر قال: (نا) (١)] (٢) يزيد بن هارون عن (سعيد) (٣) عن قتادة أنه كرهه إلا وزنا بوزن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ برابر سرابر ہوں تو مکروہ نہیں۔