حدیث نمبر: 21055
٢١٠٥٥ - حدثنا أبو معاوية عن هشام عن أبيه قال: من يأكل الغراب وقد سماه رسول اللَّه ﷺ (فاسقًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کوے کا گوشت کھائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فاسق قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 21056
٢١٠٥٦ - حدثنا أبو أسامة عن عمران بن (حدير) (١) قال: سمعت عكرمة وسئل عن لحم الغراب (والحديا) (٢) فقال: دجاجة (سمينة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے کوے کے گوشت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ موٹی مرغی ہے۔
حدیث نمبر: 21057
٢١٠٥٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي (عن أيوب عن ابن عباس) (١) أنه سئل ⦗٢١٥⦘ عن لحم الغراب (والحُدَيّا) (٢) فقال: أحل اللَّه حلالًا، وحرم حراما، وسكت عن أشياء فما سكت عنه فهو عفو (منه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کوے اور چیل کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حرام چیزوں کو حرام قرار دے دیا اور حلال چیزوں کو حلال قرار دے دیا۔ کچھ چیزوں کے بارے میں خاموشی ہے جن کے بارے میں خاموشی ہے ان کے بارے میں معافی ہے۔
حدیث نمبر: 21058
٢١٠٥٨ - حدثنا وكيع عن محمد بن مسلم عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حر ج نہیں۔
حدیث نمبر: 21059
٢١٠٥٩ - حدثنا عباد عن حجاج أنه كان لا يرى بالطير كله بأسا إلا أن (تقذر) (١) منه شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج تمام پرندوں کو جائز قرار دیتے تھے سوائے ان کے جو گندگی کھائیں۔
حدیث نمبر: 21060
٢١٠٦٠ - حدثنا عباد عن حجاج عمن سمع إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 21061
٢١٠٦١ - حدثنا وكيع عن أبي مكين عن عكرمة قال: ما لم يحرم عليك (في القرآن) (١) فهو لك حلال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جن چیزوں کی حرمت قرآن میں نہیں آئی وہ حلال ہیں۔