حدیث نمبر: 20803
٢٠٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن أشعث عن الشعبي عن عدي بن حاتم قال: إن شرب من دمه فلا تأكل، فإنه لم يعلم ما علمته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار کا خون پی لے تو اس کا شکار مت کھاؤ کیونکہ جو تم نے اسے سکھایا ہے وہ اس نے نہیں سیکھا۔
حدیث نمبر: 20804
٢٠٨٠٤ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص بن غياث عن ابن جريج عن ⦗١٥١⦘ عطاء قال: إن أكل فلا تأكل، وإن شرب فكل] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو اسے مت کھاؤ لیکن اگر وہ خون پیئے تو کھا سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 20805
٢٠٨٠٥ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا حفص عن أشعث عن الشعبي قال: إن أكل فلا تأكل، وإن شرب فلا تأكل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو تم اسے نہ کھاؤ اور اگر وہ اس کا خون پئے تو اسے کھالو۔
حدیث نمبر: 20806
٢٠٨٠٦ - [حدثنا أبو بكر قال: نا حفص (بن غياث) (١) عن أشعث عن الحسن قال: إن أكل فكل، وإن شرب فكل] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کتا اگر شکار کا گوشت کھائے تو اسے پھر بھی کھالو اور اگر وہ اس کا خون پی لے تو پھر بھی کھالو۔