کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کتوں کو شکار پر چھوڑتے وقت کیا کہا جائے؟
❮
❯
٢٠٨٠١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن حجاج عن معروف قال: خرجنا بكلاب فلقينا ابن عمر فقال: إذا (أرسلتموها) (١) فسموا اللَّه عليها وقولوا: اللهم اهد صدورها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معروف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم اپنے کتوں کو لے کر نکلے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہماری ملاقات ہوئی۔ انہوں نے فرمایا کہ جب تم اپنے کتوں کو روانہ کرو تو بسم اللہ پڑھو اور یہ کہو : : اے اللہ ان کے دلوں کو درست راستہ دکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20801
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20801، ترقيم محمد عوامة 19990)
٢٠٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن أبي بكر أن أباه كان إذا أرسل كلابه قال: اللهم اهد صدورها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد جب اپنے کتوں کو شکار کے لیے روانہ کرتے تو یہ دعا وہ کرتے تھے : اے اللہ ! ان کے دلوں کو سیدھا راستہ دکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20802
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20802، ترقيم محمد عوامة 19991)