حدیث نمبر: 18581
١٨٥٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن الحباب قال: حدثني (يحيى) (١) بن ⦗٥٦⦘ أيوب المصري قال: حدثني يزيد (بن) (٢) أبي حبيب عن (بكير) (٣) (بن) (٤) عبد اللَّه ابن (الأَشج) (٥) عن سليمان بن يسار أن عمر بن الخطاب رفع إليه (خصي) (٦) تزوج امرأة (و) (٧) لم يعلمها ففرق بينهما (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مقدمہ لایا گیا کہ خصی آدمی نے کسی عورت سے شادی کی جبکہ عورت کو اس کا علم نہیں تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔
حدیث نمبر: 18582
١٨٥٨٢ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن سعيد بن يوسف عن يحيى بن أبي كثير أن علي بن أبي طالب (قال) (١): لا ينكح الخصي حرة مسلمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خصی کسی مسلمان آزاد عورت سے نکاح نہیں کرسکتا۔