کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُمْ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 18336
١٨٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الأعمش (عن مسلم) (١) عن مسروق قال: كانت المرأة إذا ذهبت إلى المشركين أعطوا زوجها مثل مهرها، وإذا ذهبت إلى قوم ليس (بينها) (٢) وبينهم عهد من المشركين (فعاقبتم) فأصبتم غنيمة ﴿فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا﴾ [الممتحنة: ١١]، (يقول) (٣): (آتوا) (٤) زوجها من الغنيمة مثل مهرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی عورت مشرکین کے ہاتھ لگ جائے تو اس کے خاوند کو مہر مثلی ادا کرو اور جب کوئی عورت ایسی قوم میں چلی جائے جس قوم اور مشرکین کے درمیان عہد نہ ہو اور مال غنیمت ہاتھ لگے تو ان کے خاوندوں کو غنیمت میں سے مہر مثلی ادا کرو۔
حدیث نمبر: 18337
١٨٣٣٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن خصيف عن مجاهد مثله أو (نحوه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔