کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگرکوئی آدمی کسی عورت کامہر مقررکرتے ہوئے علانیہ کچھ اورکہے اورخفیہ طور پر کچھ اور توخفیہ کا اعتبار ہوگا
حدیث نمبر: 16871
١٦٨٧١ - حدثنا هشيم قال: نا يونس عن الحسن أنه قال في صداق السر: إذا أعلن أكثر منه (قال) (١): يؤخذ بالسر (وتبطل) (٢) العلانية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے خفیہ طور پر کچھ کہا اور علانیہ طور پر کچھ اور کہا توخفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 16872
١٦٨٧٢ - [حدثنا هشيم عن خالد عن ابن سيرين عن شريح قال: يؤخذ بالسر وتبطل العلانية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 16873
١٦٨٧٣ - حدثنا معتمر (عن معمر) (١) عن الزهري قال: الأمر على السر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ خفیہ طورپرک ہے گئے کا اعتبار ہوگا۔
حدیث نمبر: 16874
١٦٨٧٤ - حدثنا ابن علية عن منصور قال: سألت الحكم بن (عتيبة) (١) عن الرجل أصدق (ألفًا) (٢) في السر (و) (٣) أعلن ألفين قال: يؤخذ بالسر لأنه الحق وتبطل العلانية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی خفیہ طور پر ایک ہزار اور علانیہ طور پر دو ہزارمہر مقرر کرے تو کس کا اعتبار ہوگا۔ انہوں نے فرمایا کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگاکیون کہ وہی حق ہے اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 16875
١٦٨٧٥ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي عون عن شريح قال: (يؤخذ) (١) بالأول (منهما) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ان دونوں میں سے پہلے کا اعتبار ہوگا۔