حدیث نمبر: 16364
١٦٣٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن سعد بن (إبراهيم) (١) أن عائشة كانت تسرع في وادي محسر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وادی محسّر میں سواری کو تیز چلاتی تھیں۔
حدیث نمبر: 16365
١٦٣٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيد (ة) (١) عن ⦗٩٢⦘ (زيد) (٢) ابن عبد الرحمن أن ابن عمر لما أتى وادي محسر ضرب راحلته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر جب وادی محسّر میں پہنچتے تو سواری کو تیز کرنے کے لیے مارتے۔
حدیث نمبر: 16366
١٦٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمارة عن عبد (الرحمن) (١) بن يزيد أن عبد اللَّه بن مسعود (أوضع) (٢) في وادي محسر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود وادی محسر میں سواری کو تیز چلاتے۔
حدیث نمبر: 16367
١٦٣٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل عن عطاء عن ابن عباس أنه لم ير بأسًا بالإيضاع في وادي محسر وكرهه في (جبال) (١) عرفات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وادی محسر میں سواری کو تیز چلانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور عرفات کی پہاڑیوں میں ایسا کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 16368
١٦٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عمر بن ذر عن عبد الملك (ابن) (١) الحارث عن عقبة مولى (أدلم) (٢) بن ناعمة الحضرمي أنه دفع مع الحسين ابن علي من جمع فلم يزد على السير، فلما أتى وادي محسر قال: ارجز بصوتك واركض برجلك واضرب بسوطك، ودفع في الوادي حتى استوت به الأرض، وخرج من الوادي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ سے مروی ہے کہ وہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مزدلفہ سے نکلے، آپ تیز نہیں چلے، جب وادی محسّر میں آئے تو فرمایا کہ آواز بلند کرو اور پاؤں سے ایڑ لگا دو اور کوڑے سے سواری کو مارو اور وادی سے نکلو، یہاں تک کہ زمین ہموار ہوگئی اور وہ وادی محسّر سے نکل گئے۔
حدیث نمبر: 16369
١٦٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن [هاشم (عن] (١) هشام) (٢) عن أبيه قال: كان عمر يوضع يقول: (إليك) (٣) تعدو قلقًا وضينها … معترض في بطنها جنينها مخالف دين النصارى دينها (٤)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر سواری کو تیز کرتے اور یہ اشعار پڑھتے : ” تیری طرف سواری تیز رفتاری سے چلتی ہے، حتیٰ کہ کمزور ہوجاتی ہے۔ اس کے پیٹ میں اس کا بچہ حرکت کرتا ہے، اس کا دین نصاریٰ کے دین سے مختلف ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر سواری کو بہت تیز چلاتے تھے۔
حدیث نمبر: 16371
١٦٣٧١ - [*] وكان ابن الزبير (يوضع) (١) أشد الإيضاع (٢).
حدیث نمبر: 16372
١٦٣٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن خالد بن أبي عثمان قال: رأيت عمر بن عبد العزيز يوضع في وادي محسر وهو على برذون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو غیر عربی گھوڑے پر سوار وادی محسّر سے تیز چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 16373
١٦٣٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن معاذ (١) أبي العلاء قال: رأيت القاسم بن محمد يوضع في وادي محسر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ ابو العلائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو وادی محسّر میں تیز چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 16374
١٦٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ أوضع في وادي محسر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وادی محسّر میں سواری کو تیز فرما دیا۔
حدیث نمبر: 16375
١٦٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن ذر عن مجاهد عن أسامة ⦗٩٤⦘ ابن زيد أن النبي ﵇ أفاض وعليه السكينة، وأمرهم بالسكينة، وأوضع في وادي محسر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسامہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سکینہ تھا اور ان کو بھی سکینہ کا حکم فرمایا اور وادی محسّر میں سواری کو تیز فرمایا۔
حدیث نمبر: 16376
١٦٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن أبيه عن مسور بن مخرمة عن عمر أنه أوضع في وادي محسر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے وادی محسّر میں سواری کو تیز کیا۔
حدیث نمبر: 16377
١٦٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن التيمي عن أبي (مجلز) (١) عن ابن عباس أنه أوضع في وادي محسر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اسی طرح فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 16378
١٦٣٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن مغيرة عن المسيب بن رافع عن عبيدة (١) أنه أوضع في وادي محسر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔