کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد {سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ} کی تفسیر
١٦٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد اللَّه بن مسلم عن سعيد بن جبير في قوله: ﴿سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ﴾ [الحج: ٢٥]، قال: خلق اللَّه فيه سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب قرآن پاک کی آیت { سَوَآئَ نِ الْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں سب کو برابر پیدا فرمایا ہے۔
١٦٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أهل مكة وغيرهم في المنازل سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والے اور دوسرے لوگ مرتبہ میں برابر ہیں۔
١٦٣٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن ابن سابط: ﴿سَوَاءً الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ﴾ قال: البادي الذي يجيء من (الحاج) (١) (والمعتمرين) (٢) سواء في المنازل ينزلون حيث شَاؤوا لا يخرج رجل من بيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ البادی سے وہ شخص ہے جو حج کے لیے آئے اور مقیمین مرتبہ میں برابر ہیں، جہاں چاہیں اتریں گے، کوئی آدمی اپنے گھر سے نہیں نکلے گا۔
١٦٣٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الملك عن عطاء قال: الناس في البيت سواء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بیت اللہ میں تمام لوگ برابر ہیں۔
١٦٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: أهله (غيرهم) (١) (فيه) (٢) سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ اور باہر والے کعبہ میں سب برابر ہیں۔