کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
١٦٢٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة (عن هشام) (١) عن الحسن و (عطاء) (٢) في (محرم) (٣) أشار إلى صيد فأصابه محرم، قالا: عليه الجزاء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اگر شکار کی طرف اشارہ کرے اور اس کو محرم شکار کرے تو اس اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے۔
١٦٢٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن سالم عن سعيد بن جبير في المشير (والدال) (١) والقاتل على كل إنسان منهم جزاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ اشارہ کرنے والا، دلالت کرنے والا اور مارنے والا ہر ایک پر اس کی جزاء ہے۔
١٦٢٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: أتى رجل ابن عباس فقال: إني أشرت بظبي وأنا محرم فأصيد؟ قال: ضمنت (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں ہرن کی طرف اشارہ کیا تو اس کو شکار کرلیا گیا، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم بھی ضامن ہو۔
١٦٢٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث قال: قال رجل لطاوس: إني أشرت إلى حلال (بصيد) (١) وأنا محرم، قال: ضمنت.
مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں حلال شخص کے لیے شکار کی طرف اشارہ کیا، آپ نے فرمایا کہ تم بھی ضامن ہوگئے ہو۔
١٦٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: لا يشير المحرم إلى (الصيد) (٢) ولا يدل عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم شکار کی طرف اشارہ نہ کرے اور نہ ہی اس پر دلالت کرے۔
١٦٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة عن طاوس مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔
١٦٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن فراس عن الشعبي قال: إذا أشار المحرم إلى الصيد (فعنت) (١) فعليه الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر محرم شکار کی طرف اشارہ کرے اور وہ شکار کرلیا جائے تو اس محرم پر بھی کفارہ ہے۔
١٦٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد عن حسن عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد (قالوا) (١): إذا أمر المحرم الحلال بقتل الصيد، فعليه الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر محرم حلال آدمی کو شکار کرنے کا حکم دے تو اس پر بھی کفارہ ہے۔