کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد {فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ} کی تفسیر
١٦٢١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم عن عبد اللَّه في قوله (تعالى) (١): ﴿فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾، (فقال) (٢): ⦗٦٣⦘ مغفور له، ﴿وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾ [البقرة: ٢٠٣]، قال: مغفور له (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ اللہ پاک کے ارشاد { فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ بخشش شدہ ہیں، اور { وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ } بھی بخشش شدہ ہیں۔
١٦٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن (الحكم) (١) عن مقسم عن ابن عباس قال: ﴿فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾ قال: في تعجيله، قال: ﴿وَمَنْ تَأَخَّرَ﴾ قال: في تأخيره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ پاک کے ارشاد { فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے جلدی کرنے میں (گناہ گار نہیں ہیں) ، اور وَ مَنْ تَاَخَّرَ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کی تاخیر کرنے میں (گناہ گار نہیں ہیں) ۔
١٦٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سوادة بن أبي الأسود عن معاوية بن قرة قال: خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ وہ گناہوں سے اسی طرح پاک ہو کر نکلیں گے جس طرح آج کے دن ان کی ماں نے ان کو جنا ہو۔
١٦٢١٧ - حديث أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسحاق (بن يحيى) (١) قال: سمعت مجاهدًا يقول: ﴿فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾ قال: إلى (قابل)، ﴿وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾ قال: إلى (قابل) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اللہ پاک کے ارشاد { فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ } کے متعلق فرماتے ہیں آئندہ سال تک، اور ومن تاخر فی یومین کے متعلق فرماتے ہیں کہ آئندہ سال تک۔
١٦٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (أبي) (١) عدي عن أشعث عن الحسن
مولانا محمد اویس سرور
حسن اللہ پاک کے ارشاد { فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَآ اِثْمَ عَلَیْہِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے جلدی کرنے میں۔
١٦٢١٩ - قال: كان يقول: ﴿فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ﴾ قال: في تعجيله.