کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کوئی شخص حلق کروانے سے قبل اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے
❮
❯
١٥٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يرى بأسًا إذا رمى الجمرة أن يغسل (رأسه) (١) بالخطمي قبل أن يحلقه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ جمرات کی رمی کے بعد حلق سے پہلے اگر اپنے سر کو خطمی مٹی سے دھو لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15571
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15571، ترقيم محمد عوامة 15134)
١٥٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن عطاء قال: إذا حل لك الحلق فاغسل رأسك بما شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب آپ کے لیے حلق کروانا حلال ہوگیا ہے تو اپنے سر کو جس مرضی چیز سے دھو لو (کوئی حرج نہیں) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15572
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15572، ترقيم محمد عوامة 15135)
١٥٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا بأس أن يغسل المحرم رأسه قبل أن يحلق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر کوئی شخص حلق کروانے سے قبل سر کو دھو لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15573
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15573، ترقيم محمد عوامة 15136)
١٥٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد قال: (سألتهم) (١) أغسل رأسي قبل أن أحلق إن شق علي الحلق؟ قالوا: نعم، وإن شئت غسلته بالخطمي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ کیا میں حلق کروانے سے قبل اپنا سر دھو سکتا ہوں ؟ جب حلق کروانا دشوار ہو رہا ہو ؟ ان حضرات نے فرمایا کہ ہاں، اور اگر چاہو تو خطمی مٹی سے بھی دھو لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15574
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15574، ترقيم محمد عوامة 15137)
١٥٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن مسعدة عن أبي الأشهب جعفر بن (حيان) (١) عن الحسن أنه كان يكره أن يغسل الرجل رأسه بالخطمي، قبل أن يحلقه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ناپسند فرماتے تھے کہ محرم شخص حلق کروانے سے قبل سر کو خطمی مٹی سے دھوئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15575
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15575، ترقيم محمد عوامة 15138)
١٥٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (جريج) (١) عن أبي الزبير عن جابر، أنه كره أن تغسل المرأة رأسها (بخطمي) (٢) يعني إذا أرادت أن تقصر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ناپسند فرماتے تھے کہ محرمہ خاتون جب بال کٹوانے کا ارادہ کرے تو وہ سر کو خطمی مٹی سے دھوئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15576
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15576، ترقيم محمد عوامة 15139)
١٥٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن (جريج) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغسل رأسه بالخطمي قبل أن يحلقه، قال: وكان عطاء يكرهه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حلق کروانے سے قبل سر کو خطمی مٹی سے دھویا کرتے تھے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15577
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15577، ترقيم محمد عوامة 15140)