١٥٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة عن ابن عباس أنه دخل حمام الجحفة وهو محرم (فقال) (١): إن اللَّه لا يصنع بأوساخكم شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حالت احرام میں حجفہ کے حمام میں داخل ہوئے اور پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے میل کچیل میں کچھ (ثواب) نہیں رکھا۔
١٥٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يدخل المحرم الحمام، ويقول: إنه لفي شغل من دخول الحمام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن محرم کے حمام میں داخل ہونے کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے کہ حمام میں داخل ہونا (دوسری عبادات سے) مشغول ہونا ہے۔
١٥٤٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عطاء أنه كره للمحرم أن يدخل الحمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ناپسند فرماتے تھے کہ محرم شخص حمام میں داخل ہو۔