حدیث نمبر: 15233
١٥٢٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر كان يكره شم الريحان للمحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما محرم کے لیے ریحان کی خوشبو سونگھنے کو ناپسند کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 15234
١٥٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ابن جريج عن أبي الزبير قال: سألت جابرًا يشم المحرم (الريحان) (١) الطيب؟ فقال: لا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر سے دریافت کیا کہ کیا محرم ریحان اور دوسری خوشبو سونگھ سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
حدیث نمبر: 15235
١٥٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن العلاء عن الحكم قال: لا يشم (المحرم) (١) الشيح ولا (القيصوم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ محرم خوشبو والی بوٹیاں نہ سونگھے (خواہ وہ الشیح ہو یا قیصوم ہو) ۔