حدیث نمبر: 15124
١٥١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد (عن) (١) أبي معشر عن إبراهيم في المحرم إذا احتاج إلى قميص يلبسه أو حلق رأسه أو نحو هذا مما (٢) يحتاج إليه المحرم، مما لا ينبغي لنا أن (نصنعه) (٣) قال: إن فعل (ذلك) (٤) جميعًا معًا فعليه دم (واحد) (٥)، وإذا فرق فلكل شيء (من) (٦) ذلك دم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ محرم شخص کو اگر قمیص پہننے کی یا سر کے بال کٹوانے کی، یا اس جیسے کسی اور کام کی ضرورت پیش آجائے جس کو کرنا ہمارے لیے مناسب نہ ہو تو اگر وہ سب ایک ساتھ کرے تو اس پر ایک دم ہے، اور اگر وہ سارے کام الگ الگ کرے تو ہر کام کے بدلے ایک دم لازم ہوگا۔
حدیث نمبر: 15125
١٥١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن وعطاء قالا: إذا جمع ذلك في ساعة فعليه دم واحد، وإن فرق بين ذلك فلكل واحد من ذلك دم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر وہ سارے کام ایک ساتھ ہی کرے تو اس پر ایک دم لازم ہے اور اگر علیحدہ علیحدہ وقت میں کرے تو ہر ایک کے بدلے دم لازم ہے۔