کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
حدیث نمبر: 15042
١٥٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة وعطاء أن عائشة اشترت بدنة فأضلتها فاشترت مكانها ثم وجدتها فنحرتهما جميعًا، ثم قالت: كان في علم اللَّه (أن) (١) أنحرهما جميعًا، (و) (٢) ذلك في التطوع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک اونٹ خریدا تو وہ گم ہوگیا، انھوں نے اس کے بدلے دوسرا اونٹ خرید لیا، تو وہ پہلا والا بھی دوبارہ مل گیا، آپ نے دونوں اونٹوں کی قربانی کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ میں دونوں قربان کروں گی، اور یہ نفل ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15042
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15042، ترقيم محمد عوامة 14654)
حدیث نمبر: 15043
١٥٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن أبيه أن عائشة نحرتهما جميعًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دونوں اونٹوں کو ذبح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15043
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15043، ترقيم محمد عوامة 14655)
حدیث نمبر: 15044
١٥٠٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد عن ماعز بن مالك أو مالك بن ماعز الثقفي، قال: ساق أبي هديين عن نفسه وامرأته وبنته، فاضلهما بذي المجاز، فلما كان يوم النحر ذكر ذلك لعمر فقال: تربص اليوم وغدا وبعد (غد) (١)، فإنما النحر في هذه الثلاثة (أيام) (٢) فإن وجدت هدييك فانحرهما جميعًا، فإن لم تجدهما فاشتر هديين في اليوم الثالث فانحرهما، ولا (يحل) (٣) منك ⦗٣٣٤⦘ حرامًا حتى تنحرهما أو هديين، (آخرين) (٤)، فإن نحرت الهديين (اللذين) (٥) اشتريت، ووجدت الهديين الضالين بعد فانحرهما (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ماعز بن مالک الثقفی سے مروی ہے کہ میرے والد محترم نے اپنی طرف سے، اپنی اہلیہ کی طرف سے اور اپنی بیٹی کی طرف سے دو ھدی بھیجیں، وہ مقام ذوالمجاز میں آ کر گم ہوگئیں، جب قربانی کا دن آیا تو سب نے حضرت عمر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ آج کے دن، کل اور پرسوں تک انتظار کرلو، بیشک قربانی کے یہ تین دن ہیں، اگر تمہارے جانور تمہیں مل جائیں تو ان دونوں کو ذبح کرو، اور اگر وہ نہ ملیں تو تیسرے دن ان کی جگہ دو جانور اور خریدو اور ان کو ذبح کرو اور جب تک ذبح نہ کرلو احرام نہ کھولنا، پھر خریدی ہوئی قربانی کے ذبح کرنے کے بعد وہ پہلے والے جانور بھی واپس مل جائیں تو ان کو بھی ذبح کردو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15044
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15044، ترقيم محمد عوامة 14656)
حدیث نمبر: 15045
١٥٠٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن عقيل بن طلحة عن أبي (الخصيب) (١) (القيسي) (٢) أنه أهدى عن أمه بدنة فأضلها فاشترى (مكانها) (٣) أخرى فقلدها، ثم وجد الأولى، فسأل ابن عمر، فقال: انحرهما جميعًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الخصیب القیسی نے اپنی والدہ کی طرف سے ھدی کا جانور بھیجا تو وہ راستہ میں گم ہوگیا، انھوں نے اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اور اس کو قلادہ ڈالا، اتنے میں وہ پہلا جانور بھی مل گیا، انھوں نے حضرت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ دونوں کو ذبح کر دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15045
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15045، ترقيم محمد عوامة 14657)
حدیث نمبر: 15046
١٥٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أبي طالب الحجام، وكان ثقة عن ابن عباس قال: ينحرهما جميعًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ دونوں جانوروں کو ذبح کریں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15046
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15046، ترقيم محمد عوامة 14658)
حدیث نمبر: 15047
١٥٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أنها أهدت بدنتين فأضلتهما، فاهدى لها ابن الزبير بدنتين فنحرتهما، ثم وجدت البدنتين فنحرتهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دو اونٹ ھدی بھیجے تو وہ راستہ میں گم ہوگئے، حضرت ابن زبیر نے ان کے لیے دو اونٹ قربانی کے لیے بھیجے، انھوں نے ان کو ذبح کیا تو سابقہ دو اونٹ بھی عائشہ رضی اللہ عنہا کو مل گئے تو آپ نے دونوں کو ذبح فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15047
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15047، ترقيم محمد عوامة 14659)
حدیث نمبر: 15048
١٥٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن علي بن نافع قال: سقت بدنة فأضللتها، (فاشتريت) (١) أخرى فنحرتها، ثم وجدت الأولى فسألت عروة بن الزبير فقال: انحرهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ میں اونٹ کو پانی پلانے کے لیے لے کر گیا تو وہ گم ہوگیا، میں نے اس کی جگہ دوسرا اونٹ لے کر قربانی کردی، پھر مجھے وہ پہلا اونٹ دوبارہ مل گیا، میں نے حضرت عروہ بن زبیر سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اونٹنی اونٹ کی طرف سے ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15048
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15048، ترقيم محمد عوامة 14660)
حدیث نمبر: 15049
١٥٠٤٩ - وسألت عكرمة فقال: ناقة من إبلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15049
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15049، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 15050
١٥٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه قال: (انحر) (١) الأولى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ صرف پہلے جانور کی قربانی کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15050
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15050، ترقيم محمد عوامة 14661)
حدیث نمبر: 15051
١٥٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن حجاج عن أبي بكر بن أبي الجهم قال: سألت عنه قبيصة بن ذؤيب فقال: انحرهما جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن ابو الجھم سے حضرت قبیصہ بن ذویب نے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا دونوں جانوروں کو اکٹھے ذبح کر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15051
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15051، ترقيم محمد عوامة 14662)
حدیث نمبر: 15052
١٥٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد عن كثير بن (شنظير) (١) عن عطاء قال: (إذا كانت الأولى تطوعًا، تنحرهما جميعًا) (٢) وإذا كانت واجبة صنع بالأخرى ما شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پہلا جانور (گم ہونے والا) نفلی تھا تو پھر دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر پہلا جانور واجب تھا تو پھر اسی کو ذبح کرے گا دوسرے جانور میں اس کی مرضی ہے چاہے تو ذبح کرے اگر چاہے تو نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15052
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15052، ترقيم محمد عوامة 14663)
حدیث نمبر: 15053
١٥٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (هشام عن) (١) الحسن وعطاء (أنهما) (٢) قالا (٣): في رجل أضل بدنته تطوعًا فاشترى أخرى، قالا: إن كان قلد (التي) (٤) اشترى نحرهما، وإن كان لم (يقلدها) (٥) باعها إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر نفلی قربانی والا جانور گم ہوگیا اور اس نے اس کی جگہ دوسرا خرید لیا اور اس کو بھی قلادہ ڈال دیا تو اب دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر ابھی تک قلادہ نہیں ڈالا تو اگر چاہے تو اس کو فروخت کرسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15053
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15053، ترقيم محمد عوامة 14664)