حدیث نمبر: 14751
١٤٧٥١ - (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (٢) عن حماد عن (عبيد اللَّه) (٣) عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يدخل (غلمانه) (٤) الحرم بغير إحرام ينتفع بهم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے غلاموں کو بغیر احرام مکہ میں داخل فرماتے تھے (پھر) ان سے نفع حاصل کرتے تھے (اپنے کاموں وغیرہ میں) ۔
حدیث نمبر: 14752
١٤٧٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن علي بن عطاء بن مقدم عن هشام ابن عروة: أن أباه كان يدخل غلمانه الحرم وهم غير محرمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ اپنے غلاموں کو بغیر احرام کے مکہ میں داخل کرلیتے۔
حدیث نمبر: 14753
١٤٧٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معاذ بن معاذ عن) (١) أشعث عن الحسن: أنه كان لا يرى بأسًا أن يمنع الرجل غلامه من الإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے غلام کو احرام سے روک دے، اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ احسان میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 14754
١٤٧٥٤ - وقال ابن سيرين: لا أعلم (ذلك) (١) من الإحسان.
حدیث نمبر: 14755
١٤٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: رأيت سالمًا يخرج غلمانه إلى الحج، فلا يحرمون من ذي الحليفة، يحرمون من أمام ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ ان کے غلام حج کے لیے نکالے گئے، پس انھوں نے ذوالحلیفہ سے احرام نہیں باندھا، انھوں نے اس کے آگے سے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 14756
١٤٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن (زيد) (١) بن السائب قال: رأيت خارجة (بن) (٢) زيد يخرج غلمانه، (فيهلون) (٣) معه من ذي الحليفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ وہ اپنے غلام نکال رہے تھے پھر انھوں نے ان کے ساتھ ذوالحلیفہ سے احرام باندھا۔