کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص سفر حج میں محصور ہو جائے پھر وہ ھدی بھیج دے لیکن اس کی قربانی سے پہلے ہی وہ احرام کھول دے
١٤٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن (أبي) (١) خالد عن إبراهيم قال: عليه هدي آخر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں اس پر دوسری ھدی لازم ہے۔
١٤٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حجاج عن عطاء قال: عليه هدي آخر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٤٦١٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن ذر عن مجاهد قال: إذا حلق قبل أن يذبح هديه، قال: عليه هدي آخر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ھدی کی قربانی سے پہلے ہی حلق کروا لے تو اس پر دوسری ھدی لازم ہے۔
١٤٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حميد عن الحسن أنه كان (يقول) (١): ذلك] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٤٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: عليه دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے، حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح منقول ہے۔
١٤٦٢٠ - قال الأعمش: فذكرت ذلك لإبراهيم فقال: حدثني سعيد بن جبير عن ابن (عباس) (١) بمثله (٢).
١٤٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن إبراهيم قال: يذبح شاة أو يطعم ستة مساكين أو يصوم ثلاثة أيام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسا شخص یا تو بکری ذبح کرے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے یا تین دن کے روزے رکھے۔