حدیث نمبر: 14522
١٤٥٢٢ - [حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: حدثنا أبو عبد الرحمن (بقي) (١) بن مخلد قال: حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن [(أبي شيبة قال) (٢): حدثنا إسماعيل بن (إبراهيم) (٣) عن علي بن زيد بن] (٤) جدعان عن أبي نضرة عن عمران ابن حصين قال: حججت مع رسول اللَّه ﷺ، فلم يصل (إلا) (٥) ركعتين حتى (رجع) (٦) إلى المدينة، وحججت مع أبي بكر، فلم يصل إلا ركعتين حتى رجع إلى ⦗٢١٣⦘ المدينة، [وحججت مع عمر (حججًا) (٧)، فلم يصل إلا ركعتين حتى رجع إلى المدينة] (٨)، (وحج) (٩) عثمان سبع سنين من إمارته لا يصلي إلا ركعتين (١٠)، ثم (صلاها) (١١) بمنى أربعًا (١٢).
حدیث نمبر: 14523
١٤٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: صلى (رسول اللَّه) (١) ﷺ (ركعتين) (٢) وأبو بكر بعده وعمر بعد أبي بكر، وعثمان (صدرًا) (٣) من خلافته، ثم إن عثمان صلى بعد أربعًا، فكان ابن عمر إذا صلى مع الإمام صلى أربعًا، وإذا صلى وحده صلاها ركعتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت صدیق اکبر نے دو رکعتیں ادا کیں، پھر صدیق اکبر کے بعد حضرت عمر نے دو رکعتیں ادا کیں، اور حضرت عثمان نے اپنی خلافت کے شروع کے سالوں میں دو رکعتیں ادا کیں، پھر حضرت عثمان نے چار رکعتیں پڑھنا شروع کردیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب امام کے ساتھ ادا کرتے تو چار رکعتیں ادا کرتے اور اگر اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں ادا کرتے۔
حدیث نمبر: 14524
١٤٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن (أبي) (١) إسحاق ⦗٢١٤⦘ قال: أخبرني حارثة بن وهب قال: صليت مع رسول اللَّه ﷺ بمنى أكثر ما كان الناس و (آمنه) (٢) ركعتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارثہ بن وھب فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منٰی میں اس زمانے میں دو رکعتیں پڑھیں جب لوگ سب سے زیادہ پرامن اور تعداد میں سب سے زیادہ تھے۔
حدیث نمبر: 14525
١٤٥٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة بن سوار عن ليث (بن) (١) سعد عن (بكير بن الأشج) (٢) عن محمد بن عبد الرحمن بن أسلم عن أنس قال: صليت مع النبي ﷺ بمنى ركعتين، ومع أبي بكر ومع عمر (ومع) (٣) عثمان صدرًا من إمارته (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ، حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ، حضرت عمر کے ساتھ اور حضرت عثمان کے ساتھ ان کی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں ادا کیں۔
حدیث نمبر: 14526
١٤٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عون بن أبي (جحيفة) (١) عن أبيه قال: صليت مع النبي ﷺ بمنى ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں ادا کیں۔
حدیث نمبر: 14527
١٤٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: صلى عثمان بمنى أربع ركعات، فقال عبد اللَّه: (صليت) (١) مع النبي ﷺ (بمنى) (٢) ركعتين، ومع أبي بكر ركعتين، ومع عمر ⦗٢١٥⦘ ركعتين، ثم تفرقت بكم الطرق، و (لوددت) (٣) أن لي (من) (٤) أربع ركعات ركعتين متقبلتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان منیٰ میں چار رکعتیں ادا کیں، حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں ادا کیں، اور حضرات شیخین کے ساتھ بھی دو رکعتیں ادا کیں، پھر لوگوں کے راستے الگ اور جدا ہوگئے تو میری خواہش تھی کہ میں دو کی بجائے چار رکعتیں ادا کروں، حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت معاویہ بن قرہ نے بیان کیا کہ حضرت عبد اللہ اس کے بعد چار رکعتیں ادا فرماتے تھے، آپ سے کہا گیا کہ آپ نے حضرت عثمان پر اعتراض کیا اور آپ خود چار رکعتیں پڑھتے ہیں ؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا : اختلاف (مخالفت) شر کا سبب بنتی ہے۔
حدیث نمبر: 14528
١٤٥٢٨ - قال الأعمش: فحدثني معاوية بن قرة: أن عبد اللَّه صلى (بعدها) (١) أربعًا فقيل له: (عبت) (٢) على عثمان، ثم (تصلي) (٣) أربعًا، قال: فقال عبد اللَّه: (الخلاف) (٤) (أشر) (٥) (٦).
حدیث نمبر: 14529
١٤٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير وهشيم عن مغيرة قال: صحبنا (رجل) (١) من أهل (اليمامة) (٢)، فحدثنا أنه رأى ابن عمر صلى (خلف ابن الزبير بمنى) (٣) ركعتين، قال: ورأيته صلى خلف الحجاج أربعًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے منیٰ میں حضرت ابن زبیر کی امامت میں دو رکعتیں ادا کیں، راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان کو حجاج کے پیچھے چار پڑھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 14530
١٤٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة عن القاسم (بن محمد) (١) وسالم وطاوس قالوا: قصر بمنى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم، حضرت طاؤس اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ منیٰ میں نماز قصر ادا کرو۔
حدیث نمبر: 14531
١٤٥٣١ - حدثنا أبو بكر قال: (١) حدثنا ابن فضيل عن (عبد الملك) (٢) عن (عطاء) (٣) قال: (الصلوات) (٤) بمنى (ركعتان) (٥) أيام التشريق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایام تشریق میں منیٰ میں نمازیں دو رکعتیں ہیں۔