حدیث نمبر: 14511
١٤٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن ابن عباس: أن النبي ﷺ رخص في الإذخر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اذخر کے کاٹنے کی اجازت دی۔
حدیث نمبر: 14512
١٤٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى بن سعيد عن سفيان) (١) عن يزيد عن مجاهد قال: لا بأس بما سقط من شجر الحرم أن يلتقط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حرم کے جو در خت خود گرجائیں ان کے اٹھانے اور کاٹنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 14513
١٤٥١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء (وابن) (١) الأسود قالا: لا بأس بما سقط من شجر الحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت اسود فرماتے ہیں حرم کے جو درخت خود بخود گرجائیں ان کے کاٹنے میں کوئی حرج نہیں۔