کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس جمرہ کی رمی تھی اگر اس سے پہلے دوسرے جمرے کی رمی کرے تو…
حدیث نمبر: 14509
١٤٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس في شيء من الجمار دم إلا في جمرى العقبة، إن قدم شيئا قبلها هي قبله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمرات کی رمی میں دم نہیں سوائے جمرہ عقبہ کے کہ اگر اس سے پہلے کسی دوسرے ایسے جمرہ کو رمی کردیا جس پر اس کو مقدم ہونا چاہیے تھا (تو دم لازم آئے گا) ۔
حدیث نمبر: 14510
١٤٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن أشعث عن الحسن في الرجل يرمي جمرة قبل أخرى التي ينبغي أن يبدأ بها قال: ليس عليه شيء (فيها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو جمرہ سے پہلے دوسرے جمرہ کی رمی کرلے (جس جمرہ کی کرنی تھی اس کو چھوڑ کر دوسرے کی کرلے) پھر اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔