کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات ایک اونٹ کی قربانی کرتے ہیں اور جو اس سے زیادہ کی کرتے ہیں
١٤٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ ساق مائة بدنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سو اونٹ ھدی کے لیے بھیجے۔
١٤٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين: أن الأشعري أهدى بدنًا مجللة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ الاشعری نے جھول پہنے ہوئے اونٹ ھدی بھیجے۔
١٤٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أفلح عن القاسم أنه أهدى بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم نے اونٹنی ھدی بھیجی۔
١٤٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن القاسم: أن ابن الزبير ساق عشر بدنات (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم نے دس اونٹ ھدی کے لیے بھیجے۔
١٤٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر أنه كان يهدي في الحج بدنتين، وفي العمرة بدنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما حج میں دو اونٹ ھدی بھیجتے اور عمرہ میں ایک اونٹ۔
١٤٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن أبي جعفر مولى ابن (عياش) (١) قال: رأيت عبد اللَّه بن (عياش) (٢) أهدى مرة بدنتين إحداهما (بختية) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عیاش کو ایک مرتبہ دیکھا کہ انہوں نے دو اونٹ ھدی بھیجے ان میں سے ایک خراسانی تھا۔
١٤٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن ابن الأسود عن أبيه أنه أهدى بدنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود نے ایک اونٹ ھدی بھیجا۔