کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص عمرہ کرے حج کے بعد تو جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے سر پر استرا چلائے
١٤١٣٧ - حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: حدثنا (أبو) (١) عبد الرحمن بقي ابن مخلد قال: (حدثنا أبو بكر) (٢) [(عبد اللَّه) (٣) بن محمد بن أبي شيبة العبسي] (٤) قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم قال: من اعتمر بعد الحج (أجرى) (٥) على رأسه الموسى.
١٤١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق أنه سئل (عن) (١) رجل اعتمر (فحلق) (٢)، ثم حج، قال: يُمِر على رأسه الموسى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے بعد حلق کروا دے پھر وہ حج کرے تو کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا پس صرف سر پر استرا پھیر لے۔
١٤١٣٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (عياش) (١) عن (سعيد) (٢) بن جبير قال: يمر على رأسه الموسى] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر بھی ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ سر پر استرا پھیر لے۔
١٤١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: سمعته سئل عن الذي يعتمر بعد الحج، (قال) (٢): يُمر على رأسه الموسى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج کے بعد عمرہ کرے ؟ آپ نے فرمایا سر پر استرا پھیر لے۔
١٤١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن مثنى عن عطاء في الشيخ الكبير يحج وهو أصلع، قال: يُمر (الموسى على رأسه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی بوڑھا شخص حج کرے اور وہ گنجا ہو ؟ آپ نے فرمایا اس کے سر پر استرا پھیر دیا جائے گا۔
١٤١٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن نافع عن أبيه قال: كان ابن عمر رجل أصلع، فكان إذا حج أو اعتمر أمر على رأسه الموسى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سر پر بال نہ تھے، آپ جب حج یا عمرہ کرتے تو سر پر صرف استرا پھیر دیتے۔