کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ارشاد: {اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} سے کون سے مہینے مراد ہیں؟
١٤١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا (وكيع عن)) (١) (٢) شريك عن إبراهيم بن ⦗١٢٦⦘ المهاجر عن مجاهد عن ابن عمر ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ [البقرة: ١٩٧]، قال: شوال وذو القعدة (٣) وعشر من ذي الحجة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اللہ کے ارشاد { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن مراد ہیں۔
١٤١٤٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلي بن (عبيد) (١) عن محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: شوال وذو القعدة وذو الحجة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ مراد ہیں۔
١٤١٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن طاوس عن أبيه (٢) قال: شوال وذو القعدة وذو الحجة] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس بھی یہی فرماتے ہیں۔
١٤١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن (خصيف) (١) عن عكرمة عن ابن عباس مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
١٤١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن (محمد و) (١) (٢) الحسن (قالا) (٣): شوال وذو القعدة (وصدر) (٤) ذي الحجة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے شروع کے دن مراد ہیں۔
١٤١٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) شريك عن أبي إسحاق قال: قال عبد اللَّه: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ قال: شوال وذو القعدة و (عشر ذي) (٢) الحجة] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ شوال، ذوالقعدہ اور دس دن ذوالحجہ کے مراد ہیں۔
١٤١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن (جريج) (١) عن عطاء في قوله (تعالى) (٢): ﴿(الْحَجُّ) (٣) أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾، قال: شوال ⦗١٢٨⦘ وذو القعدة وذو الحجة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} سے شوال ذوالقعدہ اور ذوالحجہ مراد ہیں۔
١٤١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) حسين بن عقيل عن الضحاك ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ قال: شوال و (ذو القعدة وذو الحجة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک سے بھی یہی مروی ہے۔
١٤١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: شوال وذو القعدة وعشر ذي الحجة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن مراد ہیں۔
١٤١٥٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع ويحيى بن آدم عن شريك عن أبي إسحاق (١) عن الضحاك عن ابن عباس ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ قال: شوال وذو القعدة وعشر ذي الحجة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ پاک کے ارشاد { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن مراد ہیں۔
١٤١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (بيهس) (١) بن (فهدان) (٢) عن ⦗١٢٩⦘ أبي شيخ (الهنائي) (٣) قال: (سألت) (٤) ابن عمر عن قوله (تعالى) (٥): ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ قال: شوال وذو القعدة وذو الحجة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اللہ پاک کے ارشاد { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ مراد ہیں۔