حدیث نمبر: 14105
١٤١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن علي قال: (أمرني) (١) رسول اللَّه ﷺ أن أقوم على (بُدْنه) (٢) وأمرني أن لا (أعطي) (٣) الجازر (٤) منها شيئًا، وقال: "نحن نعطيه من عندنا" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں اونٹوں کے پاس رہوں اور اس میں سے قصاب کو کچھ نہ دوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہم قصاب کو اپنے پاس سے دیں گے۔
حدیث نمبر: 14106
١٤١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن الحكم عن مقسم قال: (لا) (١) يعطى (مسك) (٢) الهدي (الجزار) (٣)، (وإن) (٤) وجدت به شاة (فاشتر به شاة) (٥) فاذبحها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مقسم فرماتے ہیں کہ جانور کی کھال قصاب کو مت دو ، اگر اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت سے بکری خرید سکتے ہو تو خرید کر اس بکری کو ذبح کرلو۔
حدیث نمبر: 14107
١٤١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء قال: لا بأس أن يعطى (مسك) (١) الهدى الجزار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جانور کی کھال قصاب کو دینے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 14108
١٤١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن حميد الطويل عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير قال: لا بأس أن يعطى الجزار جلدها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جانور کی کھال قصاب کو دینے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 14109
١٤١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن سيف قال: بلغني عن مجاهد قال: لا يعطى الجزار منها شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قصاب کو جانور میں سے کچھ نہ دیا جائے گا۔