حدیث نمبر: 14068
١٤٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس قال: لا إحصار إلا (من) (١) (حبسه عدو) (٢) قال: ⦗١٠٥⦘ وقال: (إن اليوم ليس) (٣) إحصار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں دشمن کے روکنے کے علاوہ کوئی چیز بھی احصار شمار نہ ہوگی، اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ آج کے دن احصار بالکل نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 14069
١٤٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: لا إحصار إلا من (مرض) (١) أو عدو أو أمر (حابس) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں احصار (محصر) شمار نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جس کو بیماری لاحق ہوجائے یا اس کو دشمن روک لے یا اس کو کوئی اور کام روک لے۔
حدیث نمبر: 14070
١٤٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر قال: لا إحصار إلا من عدو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جس کو دشمن روک لے صرف وہی محصر شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 14071
١٤٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن هشام (بن) (١) عروة عن أبيه قال: (كل) (٢) شيء (حبس) (٣) المحرم فهو إحصار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جس کی وجہ سے حاجی سفر سے رک جائے وہ احصار میں شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 14072
١٤٠٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (ابن) (١) إسحاق عن الزهري قال: لا إحصار إلا من الحرب] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ جنگ میں رک جانے والا ہی محصر شمار ہوگا۔
حدیث نمبر: 14073
١٤٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن إسحاق بن سويد قال: سمعت ابن الزبير قال: إنما التمتع بالعمرة إلى الحج أن يهل الرجل ⦗١٠٦⦘ بالحج، فيحصر (هـ) (٢) إما (مرض) (٣) أو (عدو) (٤) (أو أمر) (٥) يحبسه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ عمرہ سے حج تمتع کی صورت یہ ہے کہ کوئی آدمی حج کا احرام باندھ لے پھر اس کو کوئی مرض یا دشمن یا کوئی اور کام حج سے روک دے۔