کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اونٹ کا اشعار کہاں سے کرے
❮
❯
١٤٠٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (العمري) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقلد ويشعر بذي الحليفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی قربانی کو ذوالحلیفہ مقام پر قلادہ ڈالتے اور اشعار کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14046
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف العمري.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14046، ترقيم محمد عوامة 13714)
١٤٠٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) أبو أسامة عن هشام بن عروة قال: كان أبي يقول: إذا أهدى الرجل هديا أشعره حيث يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص ھدی بھیجے تو جہاں سے وہ احرام باندھے وہیں سے اشعار کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14047
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14047، ترقيم محمد عوامة 13715)
١٤٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يشعرون يوم التروية (وقبل ذلك) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یوم الترویہ (8 ذی الحجہ) کو اشعار کرتے اور اس سے پہلے بھی کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14048
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14048، ترقيم محمد عوامة 13716)
١٤٠٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر (عن) (١) ابن الأسود عن أبيه أنه كان يشعر بدنته بعرفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اونٹ کا اشعار عرفہ کے دن عرفہ میں کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14049
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14049، ترقيم محمد عوامة 13717)
١٤٠٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن أبي جعفر قال: أحب إليّ أن (يشعر) (١) بعرفات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ عرفات میں اونٹ کا اشعار کیا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14050
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14050، ترقيم محمد عوامة 13718)
١٤٠٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء وابن الأسود أنهما (قالا) (١): يشعر ثم يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ پہلے اشعار کرے پھر احرام باندھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14051
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14051، ترقيم محمد عوامة 13719)
١٤٠٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يعلى عن (عثمان) (١) بن الأسود عن مجاهد قال: لا يشعر (البدنة) (٢) حتى يحرم] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تک احرام نہ باندھے اونٹ کا اشعار نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14052
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14052، ترقيم محمد عوامة 13720)