حدیث نمبر: 13892
١٣٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ أتى جمرة العقبة فرماها ولم يقف عندها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ عقبہ پر تشریف لائے اس کی رمی فرمائی لیکن اس کے پاس ٹھہرے نہیں۔
حدیث نمبر: 13893
١٣٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يرمي الجمرتين ويقف عندهما ولا يقف عند الثالثة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پہلے دونوں جمرات کی رمی فرمائی پھر ان کے پاس کچھ دیر ٹھہرے لیکن تیسرے جمرے کے پاس نہیں ٹھہرے۔
حدیث نمبر: 13894
١٣٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن جريج عن هارون بن أبي عائشة عن عدي بن (عدي عن) (١) (سلمان) (٢) بن ربيعة قال: نظرنا عمر، فأتى الجمرة الثالثة، فرماها ولم يقف عندها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر کو دیکھا آپ جمرہ عقبہ پر تشریف لائے اس کی رمی فرمائی لیکن اس کے پاس ٹھہرے نہیں۔
حدیث نمبر: 13895
١٣٨٩٥ - [(حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا وكيع عن شريك عن مجاهد بن راشد عن سعيد بن جبير أنه لم يقف عندها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر جمرہ عقبہ کے پاس نہ ٹھہرے۔
حدیث نمبر: 13896
١٣٨٩٦ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر وابن فضيل وعبد الرحيم) (١) ابن سليمان عن يزيد بن أبي زياد عن سليمان بن عمرو بن الأحوص عن (أمه) (٢) (قالت) (٣): رأيت رسول اللَّه ﷺ يوم النحر أتى جمرة العقبة، فرماها، ثم انصرف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن عمرو بن الأحوص کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ میں قربانی کے دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ جمرہ عقبہ پر تشریف لائے اور اس کی رمی فرمائی پھر چلے گئے، اور بعض حضرات فرماتے ہیں آپ اس کے پاس نہیں ٹھہرے، ابن مسھر فرماتے ہیں کہ آپ نے سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر تکبیر بھی پڑھی۔
حدیث نمبر: 13897
١٣٨٩٧ - وقال بعضهم: لم يقف (١).
حدیث نمبر: 13898
١٣٨٩٨ - زاد ابن مسهر: فرماها (بسبع) (١) حصيات يكبر مع كل حصاة (٢).