حدیث نمبر: 13817
١٣٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا عمار بن رزيق عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: أدلج رسول اللَّه ﷺ ⦗٤١⦘ ليلة النفر من البطحاء إدلاجًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکلنے والی رات میں مقام بطحاء سے رات کے ابتدائی حصے میں سفر کیا۔
حدیث نمبر: 13818
١٣٨١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن صالح (١) بن كيسان قال: سمعت سليمان بن يسار يقول: إن أبا رافع كان على (ثقل) (٢) النبي ﷺ فقال: " (أنا) (٣) (جئت) (٤) "، فضربت قبته بالأبطح فجاء فنزل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان پر مامور تھے وہ فرماتے ہیں کہ میں آیا اور میں نے مقام ابطح میں خیمہ نصب کیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور اس میں کچھ قیام فرمایا۔
حدیث نمبر: 13819
١٣٨١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم أن رسول اللَّه ﷺ نام نومة بالأبطح ثم أدلج (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ دیر مقام ابطح میں آرام فرمایا پھر رات کے ابتدائی حصہ میں سفر کا آغاز فرمایا۔
حدیث نمبر: 13820
١٣٨٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن (المعرور) (١) ابن سويد قال: قال عمر: يا (آل) (٢) خزيمة، حصبوا ليلة النفر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اے آل خزیمہ ! نکلنے والی رات سرسبز جگہ قیام کرو۔
حدیث نمبر: 13821
١٣٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن المسيب قال: حدثنا عمرو بن مرة قال: نزل الأسود بالأبطح، قال: فسمع (رغاء) (١)، ⦗٤٢⦘ قال: فنظر ما هو؟ فإذا هو ابن عمر يرتحل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود مقام ابطح میں قیام کے لیے رکے۔ انہوں نے اونٹ کی آواز سنی تو متوجہ ہوئے دیکھنے کے لیے کہ یہ کون ہیں ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما واپسی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
حدیث نمبر: 13822
١٣٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد قال: جئت مع سعيد ابن جبير فلما (نفرنا) (١) أتينا الأبطح حين أقبلنا من منى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ حج پر گیا، جب ہم واپس نکلنے لگے تو ہم مقام ابطح پر آئے جس وقت ہم منیٰ سے واپس آئے۔
حدیث نمبر: 13823
١٣٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا انتهى (إلى) (١) الأبطح فليضع (رحله) (٢)، ثم ليزر البيت ويضطجع فيه (هنيهة) (٣)، ثم لينفر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مقام ابطح میں آئے تو وہاں اپنا سامان رکھ لے پھر بیت اللہ کا طواف کرے اور وہاں کچھ دیر آرام کرے پھر واپسی کے لیے نکلے۔
حدیث نمبر: 13824
١٣٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان (بن عيينة) (١) عن ابن طاوس أن أباه كان يحصب في (شعب الخوز) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان والد محترم مقام شعب خوز میں کچھ دیر قیام کرتے۔
حدیث نمبر: 13825
١٣٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن عمرو بن دينار أن النبي ﷺ وأبا بكر وعمر كانوا يحصبون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اور حضرات شیخین کچھ دیر مقام ابطح میں قیام فرماتے ۔