حدیث نمبر: 13765
١٣٧٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن يعقوب بن خالد قال: حدثني أبو أسماء مولى عبد اللَّه بن جعفر قال: خرج الحسين ابن علي حاجا فاشتكى ببعض الطريق فأشار إلى رأسه، فقالوا لعلي: إن الحسين يشير إلى رأسه فأمر بجزور يتصدق بها على أهل الماء، (وحَلقَه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ حج کے لیے نکلے اور راستے میں ان کو تکلیف کی شکایت ہوئی، انہوں نے اپنے سر کی طرف اشارہ کیا، لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ حضرت حسین اپنے سر کی طرف اشارہ کر رہے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف سے اونٹ راستہ کے لوگوں پر صدقہ کرنے کا حکم دیا اور ان کے بال کٹوا دیئے۔
حدیث نمبر: 13766
١٣٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: اجعل الفدية حيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم فدیہ جہاں مرضی چاہے ادا کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13767
١٣٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: ما كان (من) (١) دم (٢) أو صدقة أو جزاء صيد (فبمكة) (٣) والصوم حيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ خون، صدقہ یا شکار کی جزاء مکہ میں ادا کرے اور نفلی روزے جہاں چاہے رکھ لے۔
حدیث نمبر: 13768
١٣٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء قال: ما كان من دم فبمكة، وما كان من صيام أو صدقة فحيث شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں جو قربانی دم میں ہو وہ مکہ میں ادا کرے اور جو نفلی روزے یا صدقہ ہے وہ جہاں چاہے ادا کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13769
١٣٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام (عن) (١) الحسن وعطاء قالا: كل دم واجب فليس له أن يذبحه إلا بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں ہر دم جو واجب ہے وہ مکہ میں اس کو ذبح کرے گا۔
حدیث نمبر: 13770
١٣٧٧٠ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحكم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جو کسی غلطی کی جزاء ہو وہ مکہ میں ادا کرے گا اور صدقہ اور نفلی روزے جہاں چاہے ادا کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 13771
١٣٧٧١ - وحماد عن إبراهيم.
حدیث نمبر: 13772
١٣٧٧٢ - وعن سعيد عن أبي (معشر) (١) عن إبراهيم قال: ما كان من جزاء فبمكة، والصدقة والصيام حيث شئت.
حدیث نمبر: 13773
١٣٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عبد الملك وأشعث عن عطاء قال: الدم بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ دم مکہ میں ادا کرے گا۔