١٣٧٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمار قال: رأى سعيد ابن جبير محرما قد عصب رأسه (بسير) (١) (فقطعه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو حالت احرام میں دیکھا آپ نے سر پر چمڑے کی پٹی باندھ رکھی تھی پھر اس کو کاٹ دیا۔
١٣٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي الزبير عن ابن عمر قال: لا يعصب المحرم رأسه (بسير) (١) ولا خرقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں محرم اپنے سر پر چمڑے کی یا کوئی اور پٹی نہ باندھے۔
١٣٧٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عبد الملك عن عطاء أنه سئل عن المحرم يصدع، قال: يعصب رأسه إن شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کے سر میں سخت درد شروع ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا اگر چاہے تو وہ اپنے سر پر پٹی باندھ لے۔
١٣٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي معشر عن عبد الرحمن بن (يسار) (١) (قال) (٢): رأيت ابن عباس زمان نجدة قد (شد) (٣) شعره بشراك وهو محرم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو نجدہ کے زمانے میں حالت احرام میں دیکھا آپ نے اپنے بالوں کو تسمہ نما چیز سے باندھ رکھا تھا۔