کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: محرم بیوی کو آنکھ مار دے، چھو لے یا اس سے شرعی ملاقات کر لے
حدیث نمبر: 13279
١٣٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن (ابن) (١) جريج عن أبي الزبير عن عكرمة قال: إذا لمس المحرم أو غمز امرأته فعليه كفارة يتصدق بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جب محرم اپنی بیوی کو چھو لے (شہوت سے) یا آنکھ مار دے اس پر کفارہ ہے اس کی طرف سے صدقہ کرے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13279
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13279، ترقيم محمد عوامة 12987)
حدیث نمبر: 13280
١٣٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء في اللمسة (والجسة) (١) من وراء الثوب ليس فيها شيء، وفي جسات ومسات دم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم کا کپڑے کے پیچھے سے بیوی کو ایک بار چھونا یا ٹٹولنا اس پر تو کچھ نہیں ہے اگر کئی بار چھوئے اور ٹٹولے تو اس پر دم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13280
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13280، ترقيم محمد عوامة 12988)
حدیث نمبر: 13281
١٣٢٨١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه (سئل) (١) عن رجل باشر وهو محرم قال: عليه بدنة، قلت: فإن (أنزل الماء) (٢) الأعظم قال: كان الحسن يقول: هو بمنزلة المجامع عليه الحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حالت احرام میں اگر اپنی بیوی سے مباشرت کرے ؟ فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، یونس کہتے ہیں کہ میں نے کہا اگر پانی نکل آئے ؟ حضرت فرماتے تھے وہ بھی مجامعت کے منزلہ میں ہے اس پر آئندہ سال دوبارہ حج کرنا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13281
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13281، ترقيم محمد عوامة 12989)
حدیث نمبر: 13282
١٣٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن أيوب عن غيلان بن جرير قال: كنت أنا (وحكيم بن الدريم) (١) (فأتاه) (٢) رجل فقال: إني وضعت يدي من امرأتي موضعًا فلم أرفعها حتى (أجنبت) (٣). فقلنا: ما لنا (بها علم) (٤)، فانطلقوا (بنا) (٥) إلى علي بن عبد اللَّه البارقي، (فأتيناه) (٦)، فسألناه، فقال: ما لي بهذا (من) (٧) علم، (فبينما) (٨) نحن كذلك (إذا) (٩) نحن بجابر بن زيد، فقلت: (ذاك) (١٠) أبو الشعثاء (ائته) (١١) فاسأله ثم ارجع إلينا، فأخبرنا، فأتاه، فسأله، ثم رجع إلينا يعرف في وجهه البشر فقال: إنه استكتمني، فظننا أنه أمره (بدم) (١٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غیلان بن جریر کہتے ہیں کہ میں اور حضرت حکم بن الدریم موجود تھے کہ ہمارے پاس ایک شخص آیا اور کہا : میں نے اپنا ہاتھ اپنی بیوی کے ایک حصے پر رکھا ہوا تھا کہ میں جنبی ہوگیا، ہم نے کہا ہمیں تو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، چلو ہمارے حضرت ساتھ علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ البارقی کے پاس، پھر ہم ان کے پاس آئے اور ان سے دریافت کیا ؟ انہوں نے کہا مجھے تو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، اس دوران ہم نے حضرت جابر بن زید کو دیکھا تو میں نے کہا یہ ابو الشعثاء ہیں، ان کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو پھر ہمیں بھی بتانا، وہ شخص ان کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا، پھر وہ ہماری طرف آیا اس کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، اور کہا انہوں نے مجھے پوشیدہ رکھنے کو کہا ہے، پس ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے اس کو دم دینے کا حکم دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13282
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13282، ترقيم محمد عوامة 12990)
حدیث نمبر: 13283
١٣٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أسباط بن محمد عن هشام عن الحسن وعطاء في رجل يلمس امرأته فينزل، قالا: عليه بدنة والحج من قابل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے عورت کو چھوا اور اس کو انزال ہوگیا، آپ دونوں نے فرمایا اس پر اونٹ دینا اور آئندہ سال حج کرنا لازم ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13283
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13283، ترقيم محمد عوامة 12991)
حدیث نمبر: 13284
١٣٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) ابن نمير عن عبد الملك عن (عطاء) (٢) في محرم باشر حتى أنزل قال: أراه قد وجب عليه، (٣) ما وجب على المجامع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم نے اپنی بیوی سے مباشرت کی اور اس کو انزال ہوگیا، آپ نے فرمایا میرا خیال ہے اس پر وہی واجب ہے جو جماع کرنے والے پر ہوتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13284
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13284، ترقيم محمد عوامة 12992)