کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے؟
حدیث نمبر: 13237
١٣٢٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن منصور (و) (١) ليث عن مجاهد في الرجل (يجمع) (٢) بين (الحج والعمرة) (٣) فيحصر، فيحصر قال: يبعث بهدي يحل به (ثم) (٤) يجيء من قابل بما كان أهل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کرنے کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج کر حلال ہوجائے گا اور پھر آئندہ سال وہیں سے احرام باندھے گا جہاں سے اس نے احرام کھولا تھا۔
حدیث نمبر: 13238
١٣٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع (عن) (١) مسعر عن حماد عن إبراهيم وسعيد بن جبير قالا: عليه عمرتان وحجة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے۔
حدیث نمبر: 13239
١٣٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن حماد في رجل أهل بعمرة وحجة فأحصر؟ قال: (يبعث) (١) بالهدي، فإذا بلغ الهدي محله (أحل، وعليه) (٢) حجة وعمرتان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج دے گا جب ھدی اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں اس پر آئندہ سال تین عمرے اور ایک حج ہے۔
حدیث نمبر: 13240
١٣٢٤٠ - وقال الحكم: عليه حجة وثلاث عمر.