کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
حدیث نمبر: 13127
١٣١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن ليث عن عطاء عن ابن عباس قال: إذا قلد الهدي وصاحبه يريد العمرة أو الحج فقد أحرم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حج یا عمرہ کے ارادے سے ھدی کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو وہ شخص محرم ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13128
١٣١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قلد الهديُ وصاحبه يريد الإحرام فقد وجب الإحرام.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں جب ھدی کو احرام کے ارادہ سے قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو احرام واجب ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13129
١٣١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا بن فضيل عن حصين عن الشعبي قال: رأيت رجلًا بالقادسية قد قلد هدية وعليه (قباؤة وعمامته) (١) فأمرته أن ينزع عمامته وقال: إن الرجل إذا قلد أو جلل فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے قادسیہ میں ایک شخص کو دیکھا اس نے ھدیہ قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے اور خود قباء پہنی ہے اور عمامہ باندھا ہوا ہے، انہوں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنا عمامہ اتار دے، کیونکہ جب کوئی شخص ھدی پر قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 13130
١٣١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي الشعثاء قال: إذا قلد الحاج أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ جب حج کرنے والا ھدی کو قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13131
١٣١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو خالد عن حجاج عن عطاء وابن الأسود قالا: ليس له أن يقلد ولا يحرم إلا أن يشاء يومًا أو يومين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت اسود فرماتے ہیں حاجی کے لیے جائز نہیں کہ اس کا قلادہ ڈال دیا (باندھ) جائے اور وہ محرم نہ ہو ہاں اگر ایک یا دو دن چاہے تو (کوئی حرج نہیں) ۔
حدیث نمبر: 13132
١٣١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن ابن عون عن سعيد بن جبير قال: رأى رجلًا قد قلد فقال: أما هذا فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے آپ نے فرمایا جب یہ ہوگیا تو وہ محرم بن گیا۔
حدیث نمبر: 13133
١٣١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن ليث عن مجاهد وعطاء عن ابن عباس قال: من جلل أو قلد فقد وجب عليه الإحرام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ھدی پر ڈال دیا گیا تو اب اس پر احرام ضروری ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13134
١٣١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) حبيب بن أبي ثابت عن ابن عباس قال: من (جلل أو قلد) (٢) أو أشعر فقد أحرم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا یا اشعار کر دے تو اب اس پر احرام واجب ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13135
١٣١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب وسليمان بن يسار قالا: خرج (سعيد) (١) بن قيس حتى إذا كان بذي ⦗٤١٥⦘ الحليفة، وامرأته (ترجله) (٢) (إذ) (٣) هو (ببدنة) (٤) قد قلدت، فنزع رأسه من يد المرأة وقال: من قلد هذه البدن (تم على إحرامه) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المیسب اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن قیس حج یا عمرہ کی غرض سے نکلے، جب وہ مقام ذوالحلیفہ میں تھے اس وقت ان کی بیوی ان کو کنگھا کر رہی تھی، ان کے اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا تو اپنے سر کو عورت کے ہاتھوں سے نکال (ہٹا) لیا اور فرمایا : جس نے اس اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا اس پر احرام مکمل ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13136
١٣١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معتمر عن ليث عن (عطاء و) (١) طاوس ومجاهد (قالوا) (٢): إذا قلد هدية أو جلله وهو يريد الإحرام فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں جس شخص نے احرام کی نیت سے ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا تو وہ محرم ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13137
١٣١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن حبيب بن أبي ثابت عن ميمون بن (أبي شبيب) (١) [قال: إذا قلد أو جلل أو أشعر فقد أحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن ابو شبیب فرماتے ہیں کہ جب ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا گیا یا اس کا اشعار کیا گیا تو وہ محرم ہوگیا۔
حدیث نمبر: 13138
١٣١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر (١) عن أشعث عن الحسن أنه سئل] (٢) عن الرجل يشعر الهدي (فقال) (٣) (٤): (من أشعر) (٥) الهدي وقلد في أشهر الحج فقد وجب عليه الحج وإن فعل ذلك في غير أشهر الحج لم (يجب) (٦) عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے ایک شخص نے ھدی کے اشعار کے بارے میں دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا جب ھدی کو اشعار کیا جائے یا حج کے مہینوں میں اس پر قلادہ ڈال (باندھا) دیا جائے تو اس پر حج واجب ہوگیا اور اگر اس شخص نے یہ کام حج کے مہینوں کے علاوہ اواقات میں کیا ہے تو اس پر حج واجب نہیں۔
حدیث نمبر: 13139
١٣١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) غندر عن شعبة قال: سألت حمادًا عن الرجل يقلد (بدنته؟) (٢) قال: إن شاء لم يحرم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد سے ایک شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو اپنے اونٹ پر قلادہ ڈالتا (باندھتا) ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر وہ چاہے تو محرم نہ بنے۔
حدیث نمبر: 13140
١٣١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير قال: ثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: من قلد فقد أحرم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جس نے قلادہ باندھا وہ محرم بن گیا۔